کاروار:3؍جنوری (ایس اؤ نیوز) گرام پنچایتوں کے صدور و نائب صدور عہدوں کے لئے الیکشن کمیشن نے سنیچر کو طبقاتی ریزرویشن مختص کرتےہوئے اعلامیہ جاری کیاہے۔ آرڈر میں گرام پنچایتوں کے صدور ونائب صدور عہدوں کو 30ماہ کی مدت کے لئے روٹیشن طئے کرنے کےلئے الیکشن کمیشن نے ضلع ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
اترکنڑا ضلع میں ساحلی پٹی کے تعلقہ جات میں 22دسمبر کو اور گھاٹ کے اوپر والے تعلقہ جات میں 27دسمبر کو دو مرحلوں میں انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ اور 30دسمبر کو انتخابات کے نتائج کا بھی اعلان ہوچکا ہے۔ اس کے بعد صدور ونائب صدور عہدوں کے لئے طبقاتی ریزرویشن کا تعین باقی تھا۔ اسی دوران میں پنچایت کے ممبران کے درمیان صدر و نائب صدر عہدوں کے لئے اپنی سی کوششیں بھی جاری تھیں۔ اب الیکشن کمیشن نے طبقاتی ریزرویشن کو طئے کرتےہوئے روٹیشن کے مطابق اعلامیہ جاری کئے جانے سے گرام پنچایت کی سطح پر صدر۔ نائب صدرکے عہدوں پر نگاہ جمائے بیٹھے امیدوارمزید سرگرم ہونے کا موقع فراہم کیا ہے اسی کے ساتھ دیہی سیاست میں ہلچل میں تیز ہوگئی ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹکا گرام سوراج اور پنچایت راج قانون 1993کے 44(2)کے مطابق ضلع ڈی سی، ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے گرام پنچایتوں کے صدور ونائب صدور کے لئے ریزرویشن مختص کرتےہوئے حکم جاری کرناہوتاہے اسی کے تحت یہ آرڈر جاری کیاگیا ہے۔ اسی دفعہ کے تحت الیکشن کمیشن کے بااختیار حق کو جاری کرتےہوئے ریاست کے 5956 گرام پنچایتوں کے صدور ونائب صدور عہدوں کے لئے 30ماہ کی مدت والی روٹیشن کے تحت پہلی میعاد کے لئے ریزرویشن کا اعلان کیاہے۔ صدر ونائب صدر کے عہدوں کو ریزرویشن مختص کرنے کے دوران میں پہلی رویزرویشن یعنی 2000کے بعد سے ہوئے انتخابات کی دو نوں میعادوں کے لئے دئیے گئے ریزرویشن کا خیال رکھتے ہوئے رواں سال کی پہلی مدت کے لئے ریزرویشن مختص کرنی پڑتی ہے۔
ڈپٹی کمشنروں کومکمل اختیار : ریاست کے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرتعلقہ جات کے مختلف طبقات اور خواتین اور جنرل طبقات کے صدر اور نائب صدر عہدوں کو گرام پنچایتوں کے پچھڑی ذات، درج فہرست طبقہ ، پسماندہ گروپ اے، گروپ بی ، جنرل خاتون اور جنرل کی ترتیب کے تحت تعین کرناہوگا۔ سب سے پہلے پچھڑی ذات کے صدر والی پنچایتوں کو طئے کرنے کے بعد درج فہرست صدر کا عہدہ ، گروپ اے ، گروپ بی کی ترتیب کے مطابق عہدوں کی تعین کرنی ہوگی۔
ضلع میں گرام پنچایت کے عہدے : کاروارتعلقہ میں گرام پنچایتوں کی کل تعداد 18(9)ہے۔ جس میں پچھڑی ذات کے لئے 1(1)، درج فہرست طبقے کے لئے 0(0)، گروپ اے کو 5(2)، گروپ بی 1(1)، جنرل 11(5) عہدے ہونگے۔
بھٹکل میں کل 16(8)گرام پنچایت کے عہدے ہیں۔ جن میں پچھڑی ذات کے لئے 2(1)، درج فہرست طبقہ کے لئے 1(1)، گروپ اے کے لئے 4 (2)، گروپ بی کے لئے 2(1) اورجنرل 19(9) عہدے ہونگے۔
انکولہ میں کل عہدے 21(11)۔ پچھڑی ذات (1)،درج فہرست طبقہ 0(0)، گروپ اے 6(3)، گروپ بی 1(1)، جنرل 13(6)۔ کمٹہ میں کل 22(11)عہدے ہیں۔ پچھڑی ذات 1(1)، درج فہرست طبقہ 0(0)، گروپ اے 6(3)، گروپ بی 1(1)، جنرل 14(6)عہدے ہونگے۔ ہوناور تعلقہ میں کل 26(13) عہدے ہیں۔ پچھڑی ذات 1(1)، درج فہرست طبقہ 0(0)، گروپ اے 7(4)، گروپ بی2(1)اور جنرل کے لئے 16(7) عہدے ہونگے۔اسی طرح دوسرے تعلقہ جات میں تقسیم کی گئی ہے۔